the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دنیا میں ہرسال 2 کروڑ سے زائد افراد دل کے دورے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کا دل متاثر ہوجاتا ہے جو ٹھیک سے خون پمپ نہیں کرپاتا اور بقیہ زندگی میں بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے کے بعد کہا ہے کہ وٹامن ڈی کی ایک خاص قسم کا ایک عرصے تک استعمال دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت 30 سے 40 فیصد تک بڑھادیتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس کے لیے سینکڑوں لوگوں پر تجربات کیے جن میں سے نصف کو وٹامن ڈی اور آدھے مریضوں کو وٹامن ڈی کے نام پر فرضی دوا (پلیسیبو) دی گئی۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیقات امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کرتے ہوئے کہا



ہے کہ انہوں نے وٹامن ڈی کھانے کے بعد کارڈیئک الٹراساؤنڈ کے ذریعے مریضوں کے دل کا جائزہ لیا تو ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت 26 سے 34 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ جن لوگوں نے فرضی دوا کھائی تھی ان کے دل میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق جن لوگوں کا دل ہارٹ فیل کے قریب ہونے کی صورتحال کے بعد شدید کمزوری کا شکار ہوتا ہے ان میں وٹامن ڈی آئی سی ڈی فلبریٹر اور شاک دینے والے دیگر آلات کی ضرورت بھی کم کم ہوتی ہے۔ ماہرین کا ایک خیال تو یہ ہے کہ وٹامن ڈی کیلشیئم کو ریگولیٹ کرتا ہے اور کیلشیئم دل کو پمپ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہ پہلا ثبوت ہے کہ وٹامن ڈی تھری ہارٹ فیل ہونے والے مریضوں کی قلبی صحت پر گہرا اثر مرتب کرتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.